حکومتِ پنجاب کی جانب سے نگہبان رمضان پیکیج کے تحت مستحق خاندانوں کو مالی معاونت کی فراہمی کیلئے باضابطہ اوقات کار جاری کر دیے گئے۔
ترجمان کے مطابق مستحق افراد اپنی رقم مقررہ بینکنگ چینلز کے ذریعے آسانی سے وصول کر سکتے ہیں، اس مقصد کیلئے اومنی، الفا پے اور کنیکٹ سمیت مختلف سروس پوائنٹس کو فعال کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اعلامیے کے مطابق پیر تا ہفتہ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک ادائیگی کی سہولت دستیاب ہوگی۔ مزید برآں کیمپ سائٹس پر بھی مخصوص اوقات میں رقم کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے مستحقین بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ تمام ادائیگیاں شفاف طریقے سے کی جا رہی ہیں، کسی بھی غیر قانونی کٹوتی یا اضافی فیس کی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مجاز مراکز سے ہی رقم وصول کریں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں سرکاری ہیلپ لائن پر رابطہ کریں۔
حکومت پنجاب کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں غریب اور مستحق خاندانوں کی معاونت اولین ترجیح ہے، اس پیکیج کا مقصد مہنگائی کے بوجھ کو کم کرنا اور ضرورت مندوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔

Leave feedback about this