پاکستان تازہ ترین

ایف بی آر کی ہوٹلوں، شادی ہالز، بیوٹی پارلرز، پرائیویٹ کلینکس اور سلمنگ سینٹرز کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن جاری

ہوٹلوں، شادی ہالز، بیوٹی پارلرز، پرائیویٹ کلینکس اور سلمنگ سینٹرز کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ہوٹلوں، شادی ہالز، بیوٹی پارلرز، پرائیویٹ کلینکس، بیوٹی کلینک اور دیگر کو ٹیکس نظام سے منسلک ہونے کے لیے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تمام رجسٹرڈ کاروباری اداروں کو ایک ہفتے میں ایف بی آر سسٹم سے منسلک ہونے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اس نوٹیفکیشن کے تحت پوائنٹ آف سیلز مشینیں استعمال کرنے والے تمام کاروبار ٹیکس سسٹم میں رجسٹرڈ ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹل، گیسٹ ہاؤس، شادی ہال، کلب، انٹر سٹی ٹرانسپورٹ، کورئیر اور کارگو سروسز، بیوٹی پارلرز، سلمنگ سینٹرز، مساج سینٹرز، ہیئر ٹرانسپلانٹ اور ڈینٹل کلینکس اور دیگر نجی کلینکس کو ایف بی آر سسٹم سے لازمی طور پر منسلک کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ لیبارٹریز، ویٹرنری، تشخیصی مراکز، ایکسرے سینٹرز، پرائیویٹ اسپتال، ہیلتھ کلب، سوئمنگ پول، فٹنس کلب، جمنازیم اور چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس فرموں کو بھی اس نوٹیفکیشن کے تحت ٹیکس سسٹم سے منسلک کرنا ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مینوفیکچررز کم ریٹیلرز، ہول سیلرز کم ریٹیلرز، امپورٹرز اور ریٹیلرز اور ماہانہ فیس کے ساتھ اسکول، کالج، ٹریننگ سینٹرز اور یونیورسٹیاں بھی ایف بی آر سسٹم میں رجسٹرڈ ہوں گی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ سیکشن 33 کے تحت ٹیکس سسٹم سے منسلک ہونا تمام کاروباری اداروں کی بنیادی ضرورت ہوگی اور پی او ایس مشین کے علاوہ سیکشن 33 بی کے تحت کاروبار کے لیے ایک ماہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو ایف بی آر کو فراہم کرنا بھی لازمی ہوگا۔

ایف بی آر نے انتظامیہ اور کاروباری اداروں پر زور دیا ہے کہ کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image