پاکستان تازہ ترین

رمضان المبارک کے پہلے ہی دن پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

رمضان المبارک کے پہلے ہی دن پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

کوئٹہ: رمضان المبارک کے پہلے روز سے ہی مختلف پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ جاری ہے۔

کوئٹہ میں چکو کی فی کلو قیمت میں 20 روپے اور امرود کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے، چکو اور امرود اب 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔

مالٹے کی فی کلو قیمت میں 30 روپے اضافے کے بعد اب اس کی قیمت 180 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب فی درجن کیلے کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی قیمت اب 200 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دیگر پھلوں میں انار 400 روپے فی کلو اور پپیتا 350 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image