پاکستان تازہ ترین

باجوڑ میں ہلال احمر پاکستان کا شراکت داروں کے تعاون سے ریسپانس

باجوڑ میں ہلال احمر پاکستان کا شراکت داروں کے تعاون سے ریسپانس

اسلام آباد: ہلال احمر پاکستان نے نارویجین ریڈ کراس اور یورپی یونین کے تعاون سے باجوڑ میں جاری ہیومینیٹیرین ریسپانس سرگرمیوں کے حوالے سے نیشنل ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں صحافیوں کے ساتھ "میڈیا انگیجمنٹ سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کا مقصد انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات، جاری منصوبوں اور متاثرہ کمیونٹیز کو فراہم کی جانے والی امداد کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کرنا تھا۔
تقریب میں صحافیوں کے علاؤہ سماجی کارکنان اور ہلال احمر پاکستان کے سٹاف نے بھی شرکت کی
سیشن کی ابتدا تلاوت کلام پاک سے کی گئی جس کی سعادت وقار فانی مغل کے حصے میں ائی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر میڈیا ریحان علی نے افتتاحی کلمات میں
باجوڑ کی صورتحال اور ہلال احمر پاکستان نیشنل ہیڈ کوارٹرز ،قبائلی اضلاع برانچ اور شراکت داروں بالخصوص نار کراس ،یورپی یونین (ECHO)
سے متعلق تفصیلی بتایا۔اس موقع پر ہلال احمر کے نارویجین ریڈ کراس پروگرام کوآرڈینیٹرعماد یوسف
سیشن کے دوران بتایا کہ شراکت داروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو ہنگامی امداد، طبی سہولیات(ایم ایچ ٹی)، صاف پانی کی فراہمی، حفظانِ صحت سے متعلق آگاہی،خاندانی روابط کی بحالی کے لیے نفسیاتی معاونت کے علاؤہ نقد مالی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا شیر زمان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ
ہلال احمر پاکستان غیر جانبداری، انسانیت، خودمختاری اور رضاکارانہ خدمات کے عالمی اصولوں کے تحت کام کر رہا ہے اور ضرورت مند افراد تک بلاامتیاز امداد پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں ریڈکراس ریڈکریسنٹ موومنٹ اور ہلال احمر پاکستان ،ائی ایف آر سی اور آئی سی آر سی کی تاریخ،دائرہ کار اور جاری سرگرمیوں سے متعلق آگاہی دی۔
میڈیا نمائندگان کو جاری منصوبوں کی تفصیلات مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد اور مستقبل کے لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔
میڈیا انگیجمنٹ سیشن کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے گئے اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہلال احمر پاکستان شفافیت، احتساب اور موثر رابطہ کاری کو یقینی بناتے ہوئے انسانی خدمت کا مشن جاری رکھے گا۔
تقریب کے اختتام پر
سیکرٹری جنرل ہلال احمر پاکستان محمد عبید اللہ خان نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بروقت اور ذمہ دارانہ رپورٹنگ سے متاثرہ کمیونٹیز کی آواز اجاگر ہوتی ہے اور امدادی سرگرمیوں میں بہتری لانے میں مدد ملتی ہے۔
میڈیا کا ضرورت مند طبقے ،متاثرہ گھرانوں کے مسائل کو اجاگر اور ان کی آواز مقتدر حلقوں تک پہنچانے میں کلیدی کردار ہوتا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image