پاکستان تازہ ترین

رجب بٹ اور ندیم مبارک کے حوالے سے اہم عدالتی فیصلہ آ گیا

رجب بٹ اور ندیم مبارک کے حوالے سے اہم عدالتی فیصلہ آ گیا

لاہور: آن لائن گیملنگ ایپ کی تشہیر کے کیس میں یوٹیوبرز رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کر دی گئی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں یوٹیوبرز رجب بٹ، ندیم مبارک اور دیگر تین ملزمان کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل سیشن جج منصور قریشی نے عبوری ضمانت کی سماعت کی۔

عدالت نے ملزمان رجب بٹ اور ندیم نانی والا کی عبوری ضمانت میں 6 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔

واضح رہے کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے جوا ایپ کی تشہیر کرنے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image