کھیل

کل ہوگا بڑا ٹاکرا! بھارت کیلئے خفیہ پلان بے نقاب، سلمان آغا کا اہم اعلان شائقین کیلئے خوشخبری بن گیا

کل ہوگا بڑا ٹاکرا! بھارت کیلئے خفیہ پلان بے نقاب، سلمان آغا کا اہم اعلان شائقین کیلئے خوشخبری بن گیا

پاکستانی کپتان سلمان آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ عثمان طارق ہمارا ٹرمپ کارڈ، بھارتی ٹیم کیلئے مکمل حکمت عملی تیار ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ ٹی 20کے اہم معرکے سے قبل قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے اسپنر عثمان طارق کو ٹیم کا “ٹرمپ کارڈ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ کیلئے مکمل تیاری اور واضح حکمت عملی موجود ہے۔

کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ان کے نزدیک تمام کھلاڑی یکساں اہمیت رکھتے ہیں، تاہم عثمان طارق ٹیم کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق باتیں ہوتی رہی ہیں، حالانکہ وہ دو مرتبہ کلیئر ہو چکے ہیں اور ان پر ان باتوں کا کوئی اثر نہیں پڑتا۔

قومی کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ بڑے لیول کا مقابلہ ہوگا، لیکن ٹیم مکمل طور پر تیار ہے۔ ان کے مطابق کھلاڑی مقامی کنڈیشنز اور پچ سے ہم آہنگ ہیں، جبکہ ممکنہ بارش اور اوورز کی کمی کی صورت میں بھی متبادل منصوبہ تیار کر رکھا ہے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اسکواڈ کے تمام 15 کھلاڑی اہم ہیں اور کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے پلیئنگ الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اچھی فارم میں ہیں اور ٹیم کو ان کی کارکردگی پر مکمل اعتماد ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کپتان نے اعتراف کیا کہ ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کا ریکارڈ ماضی میں زیادہ بہتر نہیں رہا، تاہم ٹیم نے تاریخ سے سیکھا ہے اور اس بار بہتر کھیل پیش کرنے کا عزم رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی ٹیم کی پوری پلیئنگ الیون کیلئے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

بھارتی بیٹر ابھشیک شرما کے حوالے سے سوال پر سلمان علی آغا نے کہا کہ امید ہے وہ مکمل صحت یاب ہو کر اپنی ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔
قومی کپتان نے مزید کہا کہ کپتانی ایک اضافی ذمہ داری ہے اور دباؤ بھی ہوتا ہے، کیونکہ آپ ملک کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں، تاہم ٹیم کا فوکس صرف میدان میں بہترین کرکٹ کھیلنے پر ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image