پاکستان تازہ ترین دنیا

نادرا کی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان

نادرا کی متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کے لیے نئی سہولت کا اعلان

دبئی: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن سینٹر (نادرا) نے متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کو ایک نئی سہولت فراہم کر دی ہے۔

نادرا کی جانب سے سوشل میڈیا پیغام میں کہا گیا ہے کہ نادرا کی موبائل رجسٹریشن ٹیم پاکستان قونصلیٹ کی ٹیم کے ہمراہ راس الخیمہ پہنچے گی۔

راس الخیمہ میں مقیم پاکستانی شہری آسانی سے نئی شناختی دستاویزات، تبدیلی یا تجدید، ترمیم حاصل کر سکتے ہیں۔

ریاست راس الخیمہ کے شہری 15 فروری 2026 بروز اتوار صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک پاکستان سینٹر راس الخیمہ میں موبائل رجسٹریشن ٹیم سے رابطہ کر سکتے ہیں۔


اس کے علاوہ، بیرون ملک مقیم پاکستانی جو NICOP یا دیگر شناختی دستاویزات بنوانا، تجدید یا ترمیم کرنا چاہتے ہیں وہ صرف PakID موبائل ایپ استعمال کریں، دبئی اور ابوظہبی میں پاکستانی قونصل خانے جائیں اور اگر وہ پاکستان آئیں تو شناختی دستاویزات کے لیے نادرا آفس جائیں۔

نادرا کی PakID ایپ استعمال کرنے والے شہریوں کو قطار میں کھڑے ہونے یا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ وہ اپنے موبائل فون پر تمام خدمات اور سہولیات حاصل کرتے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image