تازہ ترین معیشت و تجارت

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، عوام کے لیے بری خبر

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، عوام کے لیے بری خبر

کراچی: عام آدمی کے لیے سونا نایاب ہوگیا، ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔

آل پاکستان بلین جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 524762 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4544 روپے اضافے سے 449898 روپے ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 53 ڈالر اضافے سے 5020 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image