پاکستان تازہ ترین

قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد پاکستان میں قیام امن ہے،حافظ طاہر محمود اشرفی

بلاول کے دورے پر تنقید بلاجواز ہے ، طاہر اشرفی

اسلام آباد:کوآرڈینیٹر قومی پیغام امن کمیٹی حافظ طاہر محمود اشرفی کی علماء و مشائخ کے ہمراہ سانحہ ترلائی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ قومی پیغام امن کمیٹی کے قیام کا مقصد ہی پاکستان میں قیام امن ہے ۔
کمیٹی کے ممبران ، علماء و مشائخ نے پمز ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی۔حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ میری زندگی میں یہ پہلا واقعہ ہے جس میں زخمیوں کی عیادت کے لیے تمام مذاہب کے نمائندے پہنچے تو آنکھوں میں آنسو تھے،ہمیں کوئی بھی کسی بھی سطح پر تقسیم نہیں کر سکتا، گزشتہ روز جب وہشت اور درندگی نے اپنا چہرہ دکھایا تو بڑی تعداد میں شہری ہسپتالوں میں خون دینے پہنچے۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جن ظالموں نے سجدہ کرنے والوں پر حملہ کیا ہے انکا ٹھکانہ جہنم ہے، پاکستان میں تمام مشائخ اور علماء نے فتوی دیا ہے عبادت گاہوں پر حملہ کرنے والے اسلام کے دشمن ہیں،ہم اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
حافظ طاہر محمود اشرفی کے مطابق حملہ کرنے والوں کے پیچھے اسلام دشمن اود پاکستان دشمن قوتیں ہیں، افغانستان کے لیے جس طرح پاکستان نے قربانیاں دی ان کو کوئی نہیں بھول سکتا،آج پوری قوم سوال کر رہی ہے جو قربانیاں ہم نے دی ہیں ان کا یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔
ہم افغانستان کو اپنا بھائی سمجھتے ہیں مگر وہاں سے پاکستان میں کاروائیاں کی جا رہی ہیںیہ کہنا پڑتا ہے ایسی جگہ بھی نشانہ بنیں گی،تمام مکاتب فکر کے علماء کا ایک جگہ اکٹھا ہونا یہ پیغام دیتا ہے پاکستانی قوم متحد ہے،پوری قوم دہشتگردی کے خلاف کھڑی ہے،ہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق ہے، نہ ہی انسانیت سے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image