پاکستان تازہ ترین دنیا

بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے، وزیراعظم کا دوٹوک پیغام

مظفرآباد: وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیں گے۔

یوم یکجہتی کشمیر پر آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ حق کی جنگ میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جو محاذ کھولے گا، اس محاذ پر اسے ناقابل فراموش جواب دیا جائے گا۔ خطے میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک بھارت اپنی سازشوں سے باز نہیں آتا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مظفر آباد میں دانش یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جمع ہوئے ہیں، میں یہاں پاکستان کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے آیا ہوں، مجھے سابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کی وفات پر دکھ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، تحریک آزادی کے شہید کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنے بچوں کی قربانی دے سکتے ہیں، لیکن آزادی کی قربانی دینے کو تیار نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ کشمیری ہر روز دنیا کو سچ کا آئینہ دکھا رہے ہیں، کشمیری آئے روز نعرے لگاتے ہیں کہ کشمیر کبھی بھارت کا حصہ تھا اور کبھی نہیں ہوگا، آزاد کشمیر میں چاہے کوئی بھی حکومت ہو، میرا فرض ہے کہ آگے آکر تعاون کروں، ہمارے تعاون میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image