پاکستان تازہ ترین صحت

آنسو نکلے بغیر پیاز کاٹنا اب ممکن ہے، لیکن کیسے ؟

آنسو نکلے بغیر پیاز کاٹنا اب ممکن ہے، لیکن کیسے ؟

پیاز کاٹتے وقت آنکھوں میں آنسو بھر آنا عام مشاہدے کی بات ہے لیکن ہم میں سے اکثر نہیں جانتے کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے۔

پیاز تقریباً ہر باورچی خانے کی بنیادی ضرورت ہے، مگر اسے کاٹتے ہی آنکھوں میں جلن اور آنسوؤں کا آنا ایک عام مسئلہ بن جاتا ہے۔ اکثر لوگ اس جھنجھلاہٹ سے بچنے کے لیے مختلف ٹوٹکے آزماتے ہیں، لیکن اب سائنسدانوں نے اس کی باقاعدہ سائنسی وجہ اور حل بھی پیش کر دیا ہے۔

امریکا کی کارنیل یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پیاز کاٹنے سے پہلے اس پر ہلکی سی تیل کی تہ لگا دی جائے یا اسے تیز دھار چھری سے نرمی کے ساتھ کاٹا جائے تو آنکھوں میں جلن نمایاں طور پر کم ہو سکتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب پیاز کے خلیات دباؤ کے ساتھ کٹتے ہیں تو ان سے سلفر پر مشتمل کیمیائی مادے ہوا میں خارج ہوتے ہیں جو آنکھوں تک پہنچ کر آنسوؤں کا سبب بنتے ہیں۔

تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ پیاز کاٹتے وقت یہ کیمیائی بوندیں 11 سے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے فضا میں پھیل سکتی ہیں۔ اگر چھری کند ہو یا پیاز کو بہت تیزی سے کاٹا جائے تو یہ بوندیں زیادہ مقدار میں خارج ہوتی ہیں، جس سے آنکھوں کی جلن بھی بڑھ جاتی ہے۔ سائنسدانوں نے تیز رفتار کیمروں اور کمپیوٹر ماڈلز کے ذریعے اس پورے عمل کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔

ماہرین کے مطابق اگر پیاز کو آہستگی سے اور تیز دھار چھری کے ساتھ کاٹا جائے تو آنسو پیدا کرنے والے کیمیائی مرکبات کم خارج ہوتے ہیں۔ اس طرح آنکھیں محفوظ رہتی ہیں اور پیاز کاٹنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔ یہ تحقیق معروف سائنسی جریدے Proceedings of the National Academy of Sciences میں شائع ہوئی ہے، جو گھریلو باورچیوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image