ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جامعات نے اپنے امتحانات ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیے ہیں،ایران کی جامعات نے انٹرنیشنل طلبہ کو جانے کی اجازت دے دی ہے۔ ایران میں پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی،اپنے پیغام میں ان کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنا پروگرام اسی تناظر میں مرتب کر لیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں تمام پاکستانی شہریوں سے التماس کرتا ہوں کہ اپنے تمام سفری دستاویزات خاص کر امیگریشن سے متعلقہ دستاویزات جیسا کہ پاسپورٹ اور شناختی کارڈ وغیرہ اپنے ہمراہ رکھیں،زائد المیعاد دستاویزات یا دستاویزات کی عدم دستیابی کی صورت میں پاکستان سفارت جانہ سے رابطہ کریں۔

Leave feedback about this