کھیل

انڈر 19سہ ملکی سیریز،پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی

انڈر 19سہ ملکی سیریز،پاکستان نے افغانستان کو شکست دیدی

زمبابوے میں جاری انڈر 19 سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی۔

میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔

ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی پوری ٹیم 226 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔

جوابی اننگز میں گرین شرٹس نے 227 رنز کا ہدف 9 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے حمزہ ظہور نے ناقابل شکست 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ کپتان فرحان یوسف نے 65 رنز اسکور کیے۔

ایک موقع پر پاکستان کی 9 وکٹیں 201 رنز پر گر چکی تھیں، تاہم حمزہ ظہور اور نقاب شفیق نے ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image