تازہ ترین

ہمارے سر اللہ کے شکر، بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے جھک جاتے ہیں: مریم نواز

ہمارے سر اللہ کے شکر، بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے جھک جاتے ہیں: مریم نواز

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ہمارے بہادر سپوت قوم اور ہر خطرے کے درمیان آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ایکس پر پیغام میں کہا کہ ہمارے سر اللہ کے شکر اور ہمارے بہادر سپاہیوں کو سلام پیش کرنے کے لئے جھک جاتے ہیں، بنیان مرصوص سے معرکہ حق تک جو ہماری قوم اور ہر خطرے کے درمیان ایک زندہ دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
میں ان ماں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے انہیں پالا، ان خاندانوں کو جنہوں نے ان کا انتظار کیا اور اس قوم کو جس کے اتحاد نے ان کے حوصلے کو جِلا بخشی۔
میں وزیرِاعظم پاکستان کو بھی خراج تحسین پیش کرتی ہوں جن کی قیادت اور عزم ہمارے ملک کو مزید اتحاد کی طرف لے جا رہے ہیں، ان عسکری رہنماں کو سلام جن کی ثابت قدم قیادت اور قربانی ہمارے وطن کی عزت اور سلامتی کی ضامن ہے۔یہ نغمہ ہمارا فخر ہے اور پاکستان کو ہمارا لازوال سلام ہے، ایک ایسا خطہ جو ایمان، حوصلے، اور ناقابلِ شکست عزم کی سرزمین ہے۔
وسدہ روے،شالا سجدا روے
میرا دیس سدا،شالا ہسدا روے
سارے پاکستان نوں رب نے وکھائیاں اج فیر خوشیاں
او دیوو رل مِل مبارکاں میرے دیس نوں
او دیوو لکھ لکھ مبارکاں میرے دیس نوں

 

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image