تازہ ترین

فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

پشاور:مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا۔مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینئر ضیاا لرحمان نے ویڈیو بیان میں وزیراعلی علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنیکا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا ہے علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے۔
انجینئر ضیا الرحمان نے علی امین گنڈا پور کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے تم مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ، مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم اپنے بھائی سے استعفی دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کرا۔
ان کا مزیدکہنا تھاکہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند لوگ ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں۔مولانا فضل الرحمان کے بھائی کے مطابق علی امین گنڈاپور کے انداز گفتگو اور تکلیف سے انہیں معلوم ہوچکا ہے کہ ان کے چل چلا کا زمانہ آچکا ہے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image