پاکپتن: وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پاکپتن میں لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئیکہا ہے کہ ڈولتی معیشت سنبھل رہی ہے، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے۔نواز شریف دور کے بعد ایک بار پھر معیشت کے لیے اچھی خبریں آنے لگی ہیں، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ہے، لائیو سٹاک سکیم حاصل کرنے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے وقت پاکستان کے ڈیفالٹ اور ملک کے دیوالیہ ہونے کی خبریں آتی تھین، ملک کو سری لنکا سے ملایا جایا جاتا تھا لیکن آج مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو 10 ماہ بھی نہیں ہوئے اور سٹاک مارکیٹ کے ریکارڈ توڑنے کی خبریں آرہی ہیں۔
کئی حکومتیں ایسی دیکھیں جو آخری وقت تک عوام کو کہتی تھیں کہ ہم منصوبوں پر کام کرنا چاہتے تھے، ہم اس چیز سے باہر نکل آئے ہیں، عوام کو لائیو سٹاک کا ثمر ملنا شروع ہو گیا ہے، عوام کو فائدہ پہنچنا شروع ہوا ہے اس لیے میں آپ کے پاس آئی ہوں، نوجوانوں نے لائیو سٹاک اسکیم کا خیر مقدم کیا۔معاشی اشاریے بہتر ہورہے ہیں، ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے اور استحکام نظر آرہا ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، باقی صوبوں میں قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، اس حوالے سے روز اپنی ٹیم سے بحث کرتی ہوں، 15 کروڑ عوام نے روٹی کھانی ہے اس لیے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہونے دوں گی۔
تازہ ترین
ڈولتی معیشت سنبھل رہی، ملک معاشی استحکام کی طرف گامزن ، مریم نواز
- by web_desk
- جنوری 9, 2025
- 0 Comments
- 38 Views
- 1 دن ago
Leave feedback about this