سرگودھا:وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے سرگودھا یونیورسٹی میں ہونہار طلبا میں سکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو۔کسی کے اقتدار کے لالچ کا ایندھن نہیں بننا، حسان نیازی کو10سال قید ہوئی، اس کے والدین سے پوچھیں کیا بیت رہی ہے، حسان نیازی جب10سال بعد رہا ہوگا تو دنیا بدل چکی ہوگی، حسان نیازی بانی پی ٹی آئی کا بھانجا اور وکیل بھی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تہذیب کے دائرے میں بھی سیاسی مخالفت ہوسکتی ہے، کون آپ کیلئیکام اورکون بربادی کا سامان کررہا ہے فیصلہ آپ نیکرنا ہے، کونسی سیاست بچوں کو کہتی ہے کسی سے اس کاماں باپ چھین لو۔کسی پربہتان لگانا بہت بڑا گناہ ہے، آپ مکافات عمل ہی بھگت رہیہیں، سیاسی اختلاف کیلئے جناح ہاس جلانیکی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے گرین بیلٹس کوآگ لگانے کی ضرورت نہیں، سیاسی اختلاف کیلئے میٹروبس کے جنگلے توڑنے کی ضرورت نہیں۔
مریم نواز کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ بچہ جیل میں ہوتوماں باپ کو کیسے نیند آتی ہوگی، سنی سنائی باتوں پرآنکھیں بندکرکییقین نہ کریں، دوسروں کے بچوں کواستعمال کرنیوالے کو پہچانو، جنہوں نے بہکاوے میں آکر ملک میں آگ لگائی وہ آج جیلوں میں ہیں۔عمارتیں جلانے، میٹروبس توڑنے،گھیرا کرنے والا آپ کا ہمدرد نہیں، کچھ بھی ہوجائیملک کے خلاف نہ جائیں، چاہتی ہوں نوجوان اپنی ذمہ داری کو پہچانیں، کچھ بھی ہوجائے ملک کی خلاف نہ جائیں
تازہ ترین
عمران خان مفاکات عمل بھگت رہے ، طلبہ کسی صورت ملک کیخلاف نہ جائیں، مریم نواز
- by web_desk
- جنوری 8, 2025
- 0 Comments
- 430 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this