تازہ ترین

ژوب،سکیورٹی فورسزکی بڑی کارروائی، 15 خوارجی جہنم واصل، سپاہی شہید

میرعلی: سکیورٹی فورسز پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4خوارجی جہنم واصل

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی ضلع ژوب میں کی، آپریشن کے دوران 15 خوارجی ہلاک ہو گئے، آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی جوان شہید ہو گیا، 32 سالہ شہید سپاہی عارف الرحمان کا تعلق مانسہرہ سے ہے۔
علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image