کوئٹہ:وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں گرلز کالج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف سوشل میڈیا کے ذریعے منظم سازش کی جارہی ہے ہم سب نے ملک کر اس کو ناکام بنانا ہے۔ دوسرے ممالک میں منظم قسم کے سیل بیٹھ کر پاکستان کیخلاف سازش کر رہے ہیں، آپ کو ریاست سے دور کرتے ہیں، پاکستان سے دور کرتے ہیں، ریاست کے خلاف بچوں کی ذہن سازی کی جارہی ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، آپ نے پاکستان کیلئے آگے بڑھنا ہے، آپ نے جھوٹے پراپیگنڈا کو رد کرنا ہے،اس کا حصہ نہیں بننا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مستونگ کے بچوں کا کیا گناہ تھا جن کو آج سے 2 ہفتے پہلے چوک پر شہید کردیا گیا، تم نے معصوم بچیوں کا خون بہایا تو کیا ہوا تعلیم بند ہوگئی؟ ہم اپنے سکول اور کالجز ویران نہیں ہونے دیں گے، ہم طلبہ کی مدد سے دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے، بلوچستان میں کرپشن جیسا دہشتگردی کا چیلنج ہے وہ بھی ختم ہوگا۔یوتھ نے میرا بازو بننا ہے، بچیاں میرا بازو بنیں گی تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا، آپ سوشل میڈیا کے ذریعے مجھ تک کرپشن والا معاملہ پہنچائیں، جس نیآپ سے پیسے لیے ہوں گے اس کو الٹا لٹکا دوں گا، آپ آگے بڑھیں تو یہاں سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے، ہم ملکر بلوچستان کو آگے لیکر جائیں گے۔
تازہ ترین
پاکستان کیخلاف منظم سازش کی جارہی ہے: سرفراز بگٹی
- by web_desk
- نومبر 29, 2024
- 0 Comments
- 60 Views
- 4 ہفتے ago
Leave feedback about this