کراچی:سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے بعد ایک بار پھر مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے جبکہ امریکی ڈالر کی قیمت میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا، سٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 541 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 97 ہزار 538 کی سطح پر آ گیا۔
ایک بار پھر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی اور آج پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا، ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار سے زیادہ پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 70 پیسے ہو گئی ہے۔
معیشت و تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کے بعد تیزی، 99ہزار کی حد عبور، ڈالر سستا
- by web_desk
- نومبر 26, 2024
- 0 Comments
- 94 Views
- 2 مہینے ago
Leave feedback about this