اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف دائر درخواست خارج کردی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔مولوی اقبال حیدر نے موقف اپنایا کہ میری جانب سے درخواست بروقت دائر کی گئی تھی، اب اس مقدمہ کا نظر ثانی کیس زیر التوا ہے، چاہتا ہوں کہ کسی مقدمے میں اس معاملے کو دیکھا جائے۔
سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہم سے غیر آئینی کام کیوں کروانا چاہتے ہیں؟ امیدواران کی مرضی ہے سیاسی جماعت میں شامل ہوں یا نہ ہوں۔جسٹس امین الدین خان نے مزید کہا کہ مولوی اقبال صاحب آپ پھر اسی طرف جا رہے ہیں جس وجہ سے پابندی لگی تھی۔سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کے خلاف درخواست رجسڑار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے خارج کر دی۔
تازہ ترین
آینی بینچ نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت قرار دینے کیخلاف درخواست خارج کردی
- by web_desk
- نومبر 20, 2024
- 0 Comments
- 22 Views
- 23 گھنٹے ago
Leave feedback about this