لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری اپنے ایک بیان میںکہا کہ اڈیالہ جیل کے قیدی کو جیل سے نکلنے کیلئے لاشوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے، لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ آئین پاکستان میں کہاں لکھا ہے کہ ایک صوبے کا وزیراعلی ہر مہینے وفاق پر چڑھائی کرے گا ؟ ایک وزیراعلی سرکاری مشینری اور عملے کو بطور جتھے استعمال کریگا؟ اگر ایک وزیراعلی کے عدالت میں پیشی سے سرکاری امور متاثر ہوتے تو وفاق پر حملے سے صوبے کی کونسی خدمت ہوتی؟ ۔
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جو پیسہ صوبے کی عوام کے فلاح بہبود پر خرچ ہونا چاہیے وہ جلسے اور احتجاج پر خرچ ہورہا، عدالت کو علی امین سے ان پیسوں کا بھی حساب لینا چاہیے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ گنڈاپور پچھلے 8 ماہ سے کے پی کی عوام کیلئے ایک بھی فلاحی منصوبہ شروع نہیں ہوسکا، مریم نواز نے پنجاب میں 8 ماہ میں 84 نئے عوامی فلاح کے منصوبے شروع کیے ہیں، علی امین کو حکومتی امور چلانے کیلئے مریم نواز کے ویژن سے سبق سیکھنا چاہیے، پنجاب کے منصوبوں کو کاپی کرنے کے اعلانات تو کیے جاتے عملی کارکردگی صفر ہے۔
تازہ ترین
اڈیالہ جیل کا قیدی خونی انقلاب کے خواب دیکھ رہا ہے،لاشوں کی سیاست بانی پی ٹی آئی کا وطیرہ : عظمی بخاری
- by web_desk
- نومبر 14, 2024
- 0 Comments
- 24 Views
- 11 گھنٹے ago
Leave feedback about this