جی ایچ کیو حملہ کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایک بار پھر فرد جرم کی کارروائی موخر ہو گئی۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کچہری عدالت میں عمران خان و دیگر کیخلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کی، پولیس کی طرف سے سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے۔فرد جرم سے بچنے کے لیے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بری کرنے کی درخواست دائر کی۔وزیر اعلی علی امین گنڈا پور بھی پیش نہیں ہوئے اور ان کی حاضری معافی کی درخواست جمع کروائی گئی جبکہ فرد جرم کے لیے 25 ملزمان میں چالان نقول بھی تقسیم نہ ہوسکیں۔دوران سماعت وکلا نے فرد جرم چالان پر اعتراضات کر دیئے جبکہ جی ایچ کیو چالان میں 94 گواہ ہیں اور کسی گواہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت کسی لیڈر کا نام نہیں لیا۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ جن کے بیان پر بانی پی ٹی آئی اور قائدین کو ملوث کیا وہ منحرف ہوچکے ہیں، وکلا صفائی نے کہا کہ مقدمہ چالان کا پولیس نے جو نقشہ پیش کیا اس میں کسی ملزم کے پاس اسلحہ نہیں۔
Leave feedback about this