انٹرٹینمنٹ

مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی پر تنقید کرنیوالوں کوکھری کھری سنا دی

مدیحہ امام نے بھارتی شہری سے شادی پر تنقید کرنیوالوں کوکھری کھری سنا دی

لاہور: اداکارہ ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کیریئر اور نجی زندگی سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔ مدیحہ امام کا کہنا تھا کہ میری شادی پر مجھے بہت تنقید کا سامنا کرناپڑا ، میرے شوہر کا تعلق بھارت سے ہے اس لیے لوگوں نے میرے شوہر کو ہندو مذہب سے جوڑ دیا

، لوگوں کا خیال ہے بھارت میں صرف ایک ہی مذہب کے لوگ رہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر میرے نکاح کا مذاق اڑایا گیا، میں نے لوگوں کی غلط فہمیاں دور کرنے کیلئے نکاح نامے کی تصویر لگائی تو اس پر بھی مجھے ذلیل کیا جارہا ہے، میں نے اپنے نکاح کی تصویر دکھا کر لوگوں کو سچ بتانے کی کوشش کی، مجھ سے غلطی ہوگئی۔ مجھے سمجھ نہیں آتی اگر میرے شوہر بھارتی ہیں تو اس میں میرا قصور کیا ہے؟ میرا نصیب ان کے ساتھ جڑا تھا اس لیے ان سے شادی ہوئی، یہ غلط بات ہے کہ نکاح جیسے پاک رشتے کا مذاق اڑایا جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image