اسلام آباد: ضمانت کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔توشہ خانہ کیس ٹو میں ضمانت کے بعد بشری بی بی کے ضمانتی مچلکے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے جاری کیے۔ بشری بی بی کا ضمانتی مچلکہ ملک طارق محمود نون نے جمع کرایا اور ان کی رہائی کی روبکار کچھ دیر میں اڈیالہ جیل میں جمع کرائی جائے گی جس کے بعد بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کی رہائی ممکن ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز توشہ خانہ کیس ٹو میں بشری بی بی کی ضمانت منظور کی تھی۔ ہائیکورٹ سے ضمانت ملنے کے باوجود سینئر اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند کی عدم دستیابی اور اسپیشل جج سینٹرل نمبر ٹو ہمایوں دلاور کی بھی رخصت کے باعث گزشتہ روز بشری بی بی کی رہائی کی روبکار جاری نہیں ہوسکی تھی۔
تازہ ترین
توشہ خانہ کیس : عمران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کردیا گیا
- by web_desk
- اکتوبر 24, 2024
- 0 Comments
- 586 Views
- 1 سال ago

Leave feedback about this