پشاور:خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔وزیر اعلیٰ نے نے اپنے وکیل عالم خان ادینزئی ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی۔علی امین گنڈاپور نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صوبے کا وزیراعلی ہے اور ان کے خلاف اسلام آباد اور پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے ہیں۔وزیر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے خلاف مقدمات تو درج ہیں لیکن ان کی تفصیلات ہمارے پاس موجود نہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔وزیر اعلیٰ کے وکیل نے درخواست آج ہی سماعت کے لئے مقرر کرنے کی استدعا بھی کردی

Leave feedback about this