تازہ ترین

چیف جسٹس آف تقرری، خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس آج طلب

چیف جسٹس آف تقرری، خصوصی پارلیمانی کمیٹی اجلاس آج طلب

اسلام آباد:26ویں آئینی ترمیم منظور ہونے کے بعد چیف جسٹس پاکستان کی تعیناتی کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، اس حوالے سے کمیٹی کا اجلاس آج شام 4بجے طلب کیا گیا ہے۔پارلیمانی کمیٹی کیلئے تمام 12 ممبران کے نام سپیکر آفس کو موصول ہونے کے بعد کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔

سینیٹ سے چار نامزد ممبران مسلم لیگ ن کے اعظم نذیر تارڑ، پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، پی ٹی آئی کے بیرسٹر علی ظفر اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے کامران مرتضی شامل ہیں۔ خصوصی پارلیمانی کمیٹی کیلئے قومی اسمبلی کے 8 اراکین میں مسلم لیگ ن کے خواجہ آصف، احسن اقبال اور شائستہ پرویز شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر اور صاحبزادہ حامد رضا جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رعنا انصار بھی خصوصی پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے قائم خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، کمیٹی کا اجلاس آج شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاس میں ہوگا جہاں نئے چیف جسٹس کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image