تازہ ترین

ایس سی اواجلاس، وفود کے سربراہوں کے نام جاری

ایس سی اواجلاس، وفود کے سربراہوں کے نام جاری

اسلام آباد:وزارت خارجہ کے مطابق چینی وزیرِ اعظم لی چیانگ ایس سی او کانفرنس میں اپنے وفد کی قیادت کریں گے، بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر بھارتی وفد کی سربراہی کریں گے جبکہ ایرانی اول نائب صدر محمد رضا عارف ایرانی وفد کی قیادت کریں گے۔بیلا روس کے وزیراعظم رومان گولوف چینکو اپنے ملک کے وفد کی سربراہی کریں گے،ایس سی او کے سیکرٹری جنرل جانگ منگ، ایس سی او ڈائریکٹر ایگزیکٹو کمیٹی ارسلان مرزائیوف پاکستان آئیں گے جبکہ ترکمانستان کے ڈپٹی چیئرمین آف کیبنٹ منسٹرز راشد میریدوف پاکستان آئیں گے۔ قزاقستان کی وزیراعظم اولژاس بیک تینوف اور کرغزستان کے چیئرمین کیبنٹ آف منسٹرز ژاپاروف اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے جبکہ تاجکستان کے وزیراعظم کوہر رسول ذادہ، ازبکستان کے وزیراعظم عبداللہ اریپوف بھی پاکستان آنے والوں میں شامل ہیں۔ایس سی او بزنس کونسل کے چیئرمین بورڈ عاطف اکرام شیخ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ ایس سی او انٹربینک یونین کے چیئرمین کونسل ماروت ییلی بائیف بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image