تازہ ترین

آئینی ترامیم،نمبرز پورے،حکومت مشاورت چاہتی ہے، بلاول بھٹو

ریاستی اداروں کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبرز پورے ہیں تاہم تمام جماعتوں سے مشاورت چاہتی ہے۔، پارلیمانی کمیٹی کا تفصیلی اجلاس ہوا۔ پیپلز پارٹی کا مسودہ ہم نے کمیٹی میں پیش کیا۔ حکومت نے بھی وکلا تنظیموں کے ساتھ ہونے والی مشاورت اور تجاویز سے آگاہ کیا۔ آئینی عدالت اور ججوں کے تقرر کے طریقہ کار کے حوالے سے وکلا تنظیموں کا موقف پیش کیا گیا جبکہ حکومت نے بھی اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔حکومت اپنا زور لگانے کے بجائے اتفاق رائے چاہتی ہے۔ پوری کوشش ہو گی کہ تمام جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ مسودہ لا سکوں۔اگر اتفاق رائے نہ ہوا تو حکومت کا یہ موقف کہ وقت ضائع نہ کیا جائے درست ہو گا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image