نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان فتنہ الخوارج کا وجود برداشت نہیں کرتا۔اپنے ایک بیان میں منیر اکرم نے کہا کہ القاعدہ کا نظریہ فتنہ الخوارج جیسا ہی ہے۔ خوارج، فتنہ الخوارج دہشت گرد ہیں اور دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دی ہیں‘ منیر اکرم نے مزید کہا کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں اقتصادی بحالی اور اقتصادی تعاون پر بات کی جائے گی، اقدامات دہشت گردی کا خاتمہ اور خطے میں امن کا قیام بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Leave feedback about this