دنیا

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس شیڈول، پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا امکان

آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس شیڈول، پاکستان کے لیے قرض پروگرام کی منظوری کا امکان

 

واشنگٹن: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہوگا جس میں پاکستان کے لیے خصوصی قرضہ پروگرام کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔
آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولی کوزیک نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ آئی ایم ایف بورڈ کا اجلاس 25 ستمبر کو ہونا ہے، آئی ایم ایف 25 ستمبر کو پاکستان کے لیے قرضہ پروگرام کی منظوری دے سکتا ہے۔
جولی کوزیک نے کہا کہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول کا معاہدہ جولائی میں طے پایا تھا، پاکستان نے گزشتہ سال 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کامیابی سے مکمل کیا تھا۔
ڈائریکٹر کمیونیکیشن آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان 37 ماہ کے قرضہ پروگرام کی شرائط پر عملدرآمد کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر قرض کی درخواست کی تھی

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image