معیشت و تجارت

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ، 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی ، 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد کمی کے بعد 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی جبکہ اکتوبر کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 69 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل کیے جارہے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لیبیا کے قانون ساز ادارے نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں مذاکرات کے بعد مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی پر اتفاق کرلیا ہے اور ادارے کے نمائندوں کے دستخط سے بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ لیبیا کی مرکزی بندر گاہوں سے تیل کی برآمد اور ملک بھر میں پیداوار روک دی گئی تھی کیونکہ دو سیاسی گروپس کے درمیان مرکزی بینک کے گورنر کی تعیناتی اور تیل کے سرمائے سے متعلق اختلافات تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image