بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ اکشے کمار گزشتہ کچھ دنوں سے نزلہ زکام اور بخار محسوس کررہے تھے، طبیعت ٹھیک نہ ہونے پر اداکار نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ آج آگئی ہے۔اکشے کمار کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں جس کے بعد اداکار نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور اب وہ ڈاکٹرز کی ہدایات اور احتیاطی تدابیر پر عمل کررہے ہیں تاکہ جلد از جلد صحتیاب ہوسکیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اکشے کمار آج ممبئی میں ہونے والی اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔اس کے علاوہ، اکشے کمار اپنی آج ریلیز ہونے والی فلم سر پھرا کی تشہیری مہم میں بھی شامل نہیں ہوسکیں گے۔
انٹرٹینمنٹ
اکشے کمار کورونا کا شکار ، امبانی کی شادی میں شرکت نہیں کرینگے
- by web_desk
- جولائی 12, 2024
- 0 Comments
- 245 Views
- 5 مہینے ago
Leave feedback about this