بھارتی ریاست میں نوجوان کے شادی سے انکار پر خاتون نے بوائے فرینڈ کا جسم کا نازک حصہ ہی کاٹ ڈالا ہے، جبکہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ بھارتی ریاست بہار کے ضلع ساران میں پیش آیا۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر کے موقع واردات کو سیل کردیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ خاتون ڈاکٹر اور نوجوان کے گزشتہ 2 برس سے گہرے مراسم تھے، تاہم نوجوان نے شادی سے انکار کر دیا۔ شادی سے انکار پر دونوں کے درمیان سخت تلخ کلامی اور جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جس کے بعد خاتون نے انتہائی قدم اٹھایا اور مبینہ طور پر انجکشن میں لگا کر اپنے بوائے فرینڈ کو بے ہوش کردیا۔خاتون ڈاکٹر نے پرائیوٹ نرسنگ ہوم میں واقع اپنے کلینک میں نوجوان کو بلایا تھا، جہاں نوجوان سے انتقال لیا گیا۔دوسری جانب ڈاکٹرز کی جانب سے نوجوان کو پٹنہ کے سرشتی اسپتال میں علاج کا مشورہ دیا ہے۔پولیس کو دیے گئے بیان میں 26 سالہ خاتون کی جانب سے نوجوان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ 30 سالہ شخص اس کے ساتھ گہرے مراسم میں تھا، جبکہ وہ اسے شادی کا بول کر جنسی طور پر بھی استعمال کر چکا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جوڑے کی جانب سے چھاپڑا کی کورٹ میں شادی کے لیے رجسٹریشن کی تیاری کی گئی تھی، تاہم نوجوان نے انکار کر دیا۔خاتون کا اپنے موقف میں مزید کہنا تھا کہ وہ نوجوان کے انکار پر دلبرداشتہ تھی، یہی وجہ تھی کہ اس نے نوجوان کو اپنے کلینیک بلایا اور حملہ کیا۔پولیس کی جانب سے اے این آئی کو بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی کو جوڑا کورٹ پہنچنے جا رہا تھا، تاہم نوجوان کے انکار پر خاتون دلبرداشتہ ہوئی۔
Leave feedback about this