پاکستان

آزاد امید وار وں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کا اقدام چیلنج

آزاد امید وار وں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کا اقدام چیلنج

عام انتخابات کے سلسلے میں آزاد امیدواروں کے پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے کے اقدام کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔لاہور کے حلقہ پی پی 171 سے آزاد امیدوار رانا سکندر ایڈووکیٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخواست گزار نے انتظامیہ کی جانب سے حلقے سے اپنے پوسٹرز اور فلیکسز ہٹانے کے اقدام کو چیلنج کیا ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پی پی 171 سے آزاد امیدوار ہونے کی بنیاد پر پوسٹرز اور فلیکسز اتارے جا رہے ہیں، انتظامیہ کی کارروائیوں کے باعث انتخابی مہم چلانے میں دشواری کا سامنا ہے، پوسٹرز اور فلیکسز صرف بنیادوں پر اتارے جا رہے ہیں۔ آزاد امیدوار ہونے کی وجہ سے۔ اتارے جا رہے ہیں۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ انتظامیہ کو پوسٹرز اور فلیکسز اتارنے سے روکنے کا حکم دے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image