دنیا

اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں قرار داد پر ووٹنگ آج ہوگی

اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کیلئے امریکی سینیٹ میں قرار داد پر ووٹنگ آج ہوگی

امریکی سینیٹ آج غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کی تحقیقات کی قرارداد پر ووٹنگ کرے گی۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کی جانب سے گزشتہ ماہ پیش کی گئی قرارداد پر آج ووٹنگ ہوگی۔عرب میڈیا کے مطابق قرارداد میں امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل کی فوجی مہم کی تحقیقات کرے اور اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی تحقیقات کرے۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی قانون انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مرتکب قوتوں کو امداد دینے سے منع کرتا ہےعرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی زیادتیوں کی باقاعدہ تحقیقات نہیں کریں گے۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں 158 فلسطینی شہید ہو گئے۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 320 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 24 ہزار 285 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 61 ہزار 154 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image