معروف پاکستانی فیشن ڈیزائنر عاصم جوفا کی سب سے چھوٹی بیٹی انتقال کر گئیں۔یہ افسوسناک خبر خود عاصم جوفا نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر بتائی۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میری سب سے چھوٹی بیٹی عائرہ عاصم اسپتال میں داخل ہونے کے چند روز بعد لندن میں انتقال کر گئیں۔عاصم جوفا نے لکھا کہ میری بیٹی کو اچانک برین ہیمرج ہوا اور زندگی کی جنگ ہار گئی۔انہوں نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ اس مشکل وقت میں بیٹی اور ہمیں صرف آپ کی دعاوں کی ضرورت ہے۔عاصم جوفا کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین اور شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات ان کی بیٹی کے انتقال پر اظہار تعزیت کر رہی ہیں۔
انٹرٹینمنٹ
معروف ڈیزائنر عاصم جوفا کی بیٹی انتقال کرگئیں
- by web_desk
- جنوری 3, 2024
- 0 Comments
- 738 Views
- 12 مہینے ago
Leave feedback about this