دنیا

رپورٹ کے مطابق حماس کو شکست یا تباہ نہیں کیا جا سکتا

رپورٹ کے مطابق حماس کو شکست یا تباہ نہیں کیا جا سکتا

انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیل کی حکمت عملی میں تبدیلی کے باوجود حماس کو نہ شکست ہوئی اور نہ ہی تباہ۔ رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلاءجنگ کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے، اسرائیل اب بڑی فوجی کارروائیوں کے بجائے ٹارگٹڈ حملوں پر انحصار کر رہا ہے۔اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کو اپنی عسکری صلاحیتوں کو ازسرنو استوار کرنے کا موقع ملے گا، حماس جنگ میں شہید ہونے والے اپنے کمانڈروں کو فوری طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس نے 31 دسمبر کو غزہ سے تل ابیب پر بڑا راکٹ حملہ کیا تھا اور 2 جنوری کو اسرائیل پر بھی کئی راکٹ فائر کیے گئے تھے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image