پاکستان

لاپتہ افراد کو 7 دن میں رہا کیا جائے، ماہ رنگ بلوچ

لاپتہ افراد کو 7 دن میں رہا کیا جائے، ماہ رنگ بلوچ

بلوچستان یونٹی مارچ کے مظاہرین نے مطالبات کے حل کے لیے 7 دن کا الٹی میٹم دے دیا۔ماہ رنگ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کو 7 دن میں رہا کیا جائے ورنہ قانون کے مطابق مقدمات چلائے جائیں۔انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ سی ٹی ڈی کو نوجوانوں کو اغوا کرنے سے باز رہنے کی ہدایت کرے اور بلوچ نسل کشی پر اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ کے زیراہتمام کمیشن قائم کیا جائے۔ماہ رنگ بلوچ نے کہا کہ تین دن کا وقت دیا گیا لیکن وفاق نے عمل نہیں کیا، دعوے کیے گئے اور ہماری تفریح کے لیے کمیٹی قائم کی گئی۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے شہریوں کو ان کے وسائل تک رسائی کی اجازت دی جائے۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image