پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راو¿نڈر شاداب خان کے دورہ نیوزی لینڈ کا انکشاف ہوا ہے۔شاداب خان نے دورے میں منتخب ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔شاداب خان کا کہنا ہے کہ میں اس وقت اپنی انجری سے صحت یاب ہوں اور جلد 4 روزہ کرکٹ کھیلنا شروع کروں گا۔آل راو¿نڈر شاداب خان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں ٹیم میں منتخب ہونے والوں کو ناپسند کرنے کی روایت ہے جو منتخب نہیں ہوئے ان کے حق میں ہیں تاہم مثبت رہیں اور شاہین سمیت تمام کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں۔واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان گزشتہ روز کیا گیا تھا۔چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا تھا کہ شاداب خان اہم کھلاڑی ہیں، بدقسمتی سے انجری کے باعث ٹیم میں شامل نہیں، وہ 2 ہفتے بعد بولنگ کے لیے دستیاب ہوں گے۔وہاب ریاض نے کہا کہ سعید ایوب، افتخار احمد، محمد نواز، وسیم جونیئر، زمان خان، عامر جمال، اعظم خان، عباس آفریدی، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ خان، اسامہ میر، ابرار احمد، حارث رو¿ف، شاہین آفریدی، بابر اعظم، محمد رضوان اور فخر زمان سکواڈ کا حصہ ہیں۔

Leave feedback about this