نواز شریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سز ا کیخلاف اپیل پر سماعت آج ہوگی ۔چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سماعت کرینگے ۔نواز شریف اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوں گے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو عدالت میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔کمرہ عدالت میں داخلہ رجسٹرار آفس سے جاری خصوصی پاسز سے مشروط ہوگا۔

Leave feedback about this