تازہ ترین

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا ارشد حسین شاہ نے ذمہ داریاں سنبھال لیں

نگراں وزیراعلیٰ کے پی نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں ۔نگراں وزیراعلیٰ کی سیکریٹریٹ آمد پر اعلیٰ حکام نے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر پولیس نے نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا جسٹس (ر)سید ارشد حسین شاہ کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔نگراں وزیراعلیٰ کو وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں بریفنگ بھی دی گئی ۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے ۔پچھلی کابینہ کے بیشتر وزراءنئی نگراں صوبائی کابینہ میں شامل ہوگئے ہیں، نئی نگراں صوبائی کابینہ میں نئے وزراءبھی لیے جانے کا امکان ہے ۔سابقہ وزراءکے قلمدانوں میں بھی ردوبدل نہیں کی گئی ہے گورنر کے پی نگراں وزراءسے ایک بارپھر اپنے عہدوں کا حلف لیں گے ، نگراں کے پی کابینہ کی حلف برداری تقریب سہ پہر تین بجے ہوگی ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image