آج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے ۔انٹر بینک میں ڈالر 88 پیسے سستا ہونے کے بعد 281 روپے اسی پیسے کا ہوگیا گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں امریکی ڈالر 282 روپے 68 پیسے کا تھا ۔امر یکا میں آج کولمبس ڈے کی تعطیل ہے جس کے باعث انٹر بینک میں آج ڈالر کے سودے کل منگل کو سیٹل ہونگے۔ای کیپ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 50 پیسے پر برقرار ہے ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نئے کاروبار ی ہفتے کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا جو بعد میں مثبت رجحان میں تبدیل ہوگیا ۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا سو انڈیکس 147 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 640 پرآگیا۔گذشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر سو انڈیکس 47 ہزار 493 پوائنٹس پربند ہوا تھا۔
معیشت و تجارت
انٹر بینک ، ڈالر 281 روپے اسی پیسے کا ہوگیا
- by web_desk
- اکتوبر 9, 2023
- 0 Comments
- 672 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this