یو اے ای نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندر ی راستے سے امپورٹ بند کردی اور اس حوالے سے حکم نامہ بھی جاری کردیاہے۔کراچی کی ایک کمپنی کے کنیٹنر سے مرغی کے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا ۔یو اے ای حکام کا اس حوالے سے جاری حکام نامے میں کہنا ہے کہ امپورٹ پر پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے ، پابند ی کا اطلاق دس اکتوبر سے ہوگا ۔پاکستانی ایکسپورٹرز کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ بیس لاکھ ڈالرز تھی ۔ایکسپورٹر ز کے مطابق جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے ،تازہ گوشت یا خوراک میں کوالٹی چیلنجز دنیا میں ہوتے ہیں ۔
معیشت و تجارت
یو ای اے نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی
- by web_desk
- ستمبر 20, 2023
- 0 Comments
- 832 Views
- 2 سال ago

Leave feedback about this