اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے اور ملزم چھڑوانیوالے نو غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کرلیاگیا ۔تھانہ شالیمار کی حدود میں پولیس نے مشکوک گاڑی کو روکا ، گاڑی سوار کے 10 سے 15 ساتھیوں نے اہلکاروں پر حملہ کیا۔پولیس نے کہا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد نو نائیجرین باشندوں کو گرفتار کیاگیا ہے ۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار غیر ملکیوں کیخلاف کا ر سرکار میں مداخلت سمیت 4 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔

Leave feedback about this