320 سال سے شائع ہونیوالے دنیا کے قدیم ترین اخبار وینر زیتونگ نے اپنی روزنامہ اشاعت کو بند کردیا ۔آسٹریا کے وینر زیتونگ اخبار کا شمار دنیا کے قدیم ترین اخباروں میں ہوتا ہے جو 320 سالوں سے قارئین کو خبریں پہنچا رہاہے ۔آسٹریا کی حکومت کی جانب سے بنائے گئے ایک نئے قانون کی وجہ سے اخبار کو ملین یوروز کا نقصان ہوا وینر زیتونگ نے 65 ملازمین کو بھی نوکری سے فار غ کردیا ہے جن میں 35 افراد ایڈیٹوریل اسٹاف کے بھی شامل ہیں ۔

Leave feedback about this