معیشت و تجارت

مصنوعی دودھ پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

مصنوعی دودھ پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ

ماہرین صحت اور اراکین پارلیمنٹ نے بچوں کے مصنوعی دودھ پر بھاری ٹیکس اور درآمد پرپابندی عائد کرنے کامطالبہ کردیا۔وفاقی وزارت صحت کی جانب سے اراکین پارلیمنٹ کیلئے منعقد آگاہی سیشن میں صرف ایک سینیٹر نے شرکت کی ۔سینیٹر کا کہنا ہے کہ بچوں کے مصنوعی دودھ سے متعلق سخت قوانین بنانے کی ضرورت ہے ، سگریٹ کی طرح فارمولا ملک پر بھی بھاری ٹیکس لگائے جائیں ۔پاکستان پیڈیا ٹرک ایسوسی ایشن کا مطالبہ ہے فارمولا دود کی درآمد پر پابندی لگائی جائے ، ملک میں بچوں کے مصنوعی دودھ کی قیمت ، معیاری جانچنے کاطریقہ کار نہیں ہے ، پاکستان بچوں کے مصنوعی دودھ کی درآمد پر چالیس کروڑ ڈالر خرچ کرتا ہے ۔سینیٹر سحر کامران کے مطابق پاکستان میں عوامی مقامات پر دودھ پلانیوالی ماﺅں کا مذاق اُڑایا جاتاہے ۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image