لاہور ، پولیس نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، سی سی پی او لاہور بلال صدیق نے زمان پارک سے فرار کی کوشش میں مزید چھ دہشتگرد وں کی گرفتار ی کی تصدیق کی ۔انہوں نے کہا کہ دہشتگروں میں سے 4 عسکر ی ٹاور اور دو کور کمانڈر ہاﺅس حملے سے ملوث تھے ۔سی سی پی او لاہور کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کی تعداد اب 14 ہوگئی ہے ۔اس سے قبل گذشتہ روز ایس ایس پی جاوید حسن نے بتایا تھا کہ زمان پارک سے فرار ہونیوالے 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔انہو ں نے کہا مصد ق اطلاعات تھیں کہ 30 سے 40 لوگ زمان پارک کے اندر موجود ہیں ، 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جو نہر کے راستے فرار کو کوشش کررہے تھے
Leave feedback about this