لاہور : سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہونے پر جیل حکام نے انہیں اپنی تحویل میں سروسز ہسپتال منتقل کیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کو سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر یاسمین راشد کو لاہور کے سروسز ہسپتال میں رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کے مختلف ٹیسٹ کیئے جائینگے قبل ازیں سی سی پی ا لاہو بلال صدیق کمیانہ نے سروسز ہسپتال میں ڈاکٹرز سے یاسمین راشد کی پولیس لائن ہسپتال منتقلی پر مشاورت کی ۔ڈاکٹرز نے سی سی پی او لاہور کو بتایا کہ یاسمین راشد کی میڈیکل رپورٹس کے بعد حتمی رائے دے سکتے ہیں
Leave feedback about this