پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری پر جشن نہیں منا رہے ۔شرجیل میمن نے کہا کہ پی پی سیاسی مخالفین کی گرفتاری پر خوش نہیں ہوتی ، باقی لوگ نیب کو جواب دیتے رہے ہیں عمران خان بھی اب جواب دیں ، شکر کرین نیب میں اب ریمانڈ 90 دن کا نہیں ،14 دن کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے عدالتی احاطے سے گرفتار کیاگیا تھا ،یرے وارنٹ گرفتاری نہیں تھے اس کے باوجود اکیس ماہ جیل میں رہا ۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کل جوتماشہ لگایا گیا وہ ناقابل قبول ہے کیا لوگوں کو سڑکوں پر نکالنامشکل ہے کوئی بھی سیاسی جماعت لوگوں کو سڑکوں پر نکال سکتی ہے

Leave feedback about this